بیجنگ،18؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی چین سے الگ ہونے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے اپنے افتتاحی خطاب میں بدھ کے دن انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں بیجنگ حکومت کی قابلیت پر کوئی شک نہیں کیا جانا چاہیے۔ چینی صدر کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تائیوان کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ریاست کے تئیس ملین شہریوں کا حق ہے۔ تائیوانی حکومتی بیان میں چینی صدر کے اس بیان کو ’افسوسناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین اپنی ون چائنہ پالیسی سے اپنے لوگوں کا اعتماد نہیں جیت سکتا۔